ابنا: اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر غلام حسین دہقانی نے اقوام متحدہ کے معاشرتی ترقی کمیشن کے اجلاس میں دنیا کے بہت سے علاقوں میں بڑھتی ہوئی افلاس اورغربت کی بابت خبردار کرتے ہوئے دنیا میں موجود اقتصادی بحران کو معاشرتی ترقی میں منفی کردار کا حامل قرار دیا۔ انہوں نے دنیا کے مختلف علاقوں بالخصوص ترقی پذیر ممالک میں پچاسی کروڑ سے زائد آبادی کو مناسب کھانے کی عدم فراہمی پر مبنی بین الاقوامی اداروں کی رپورٹوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دنیا میں غربت کے خاتمے کی اہمیت پر تاکید کی۔
دہقانی نے دنیا میں معاشرتی ترقی پر موجود اقتصادی اور مالیاتی بحرانوں کو منفی کردار کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان بحرانوں نے دنیا میں غربت اور بےروزگاری میں مزید شدت پیدا کردی ہے۔
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر کے نائب سربراہ نے اسی طرح عمررسیدہ ، نوجوانوں اور معذور افراد کےلئے اسلامی جمہوریہ ایران کے منصوبوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے ترقی پروگرام کی بناء پر اسلامی جمہوریہ ایران نے سائنس ، ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں دوسرے ممالک سے قریبی تعاون کرکے دنیا اور خطے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔
.....
/169